1 اَے خُداوند! مَیں نے گہراؤ میں سے تیرے حضُورفریاد کی ہے۔
2 اَے خُداوند! میری آواز سُن لے۔میری اِلتجا کی آواز پرتیرے کان لگے رہیں۔
3 اَے خُداوند! اگر تُو بدکاری کو حِساب میں لائےتو اَے خُداوند! کَون قائِم رہ سکے گا؟
4 پر مغفرت تیرے ہاتھ میں ہےتاکہ لوگ تُجھ سے ڈریں۔
5 مَیں خُداوند کا اِنتظار کرتا ہُوں ۔ میری جان مُنتظِر ہےاور مُجھے اُس کے کلام پر اِعتماد ہے۔
6 صُبح کا اِنتظار کرنے والوں سے زِیادہ۔ہاں صُبح کا اِنتظار کرنے والوں سے کہیں زِیادہمیری جان خُداوند کی مُنتظِر ہے ۔
7 اَے اِسرائیل ! خُداوند پر اِعتماد کرکیونکہ خُداوند کے ہاتھ میں شفقت ہے۔اُسی کے ہاتھ میں فِدیہ کی کثرت ہے
8 اور وُہی اِسرائیل کا فِدیہ دے کراُس کو ساری بدکاری سے چُھڑائے گا۔