1 خُداوند میری رَوشنی اور میری نجات ہے ۔مُجھے کِس کی دہشت؟خُداوند میری زِندگی کا پُشتہ ہے ۔مُجھے کِسں کی ہَیبت؟
2 جب شریر یعنی میرے مُخالِف اور میرے دُشمنمیرا گوشت کھانے کو مُجھ پر چڑھ آئے تو وہ ٹھوکرکھاکر گِر پڑے۔
3 خواہ میرے خِلاف لشکر خَیمہ زن ہومیرا دِل نہیں ڈرے گا۔خواہ میرے مُقابلہ میں جنگ برپا ہوتَو بھی مَیں خاطِر جمع رہُوں گا۔
4 مَیں نے خُداوند سے ایک درخواست کی ہے ۔مَیں اِسی کا طالِب رہُوں گاکہ مَیں عُمر بھر خُداوند کے گھر میں رہُوںتاکہ خُداوند کے جمال کو دیکھُوں اور اُس کیہَیکل میں اِستِفسار کِیا کرُوں۔
5 کیونکہ مُصِیبت کے دِن وہ مُجھے اپنے شامیانہ میںپوشِیدہ رکھّے گاوہ مُجھے اپنے خَیمہ کے پردہ میں چُھپا لے گا ۔وہ مُجھے چٹان پر چڑھا دے گا۔