6 اب مَیں اپنے چاروں طرف کے دُشمنوں پر سرفرازکِیا جاؤُں گا ۔مَیں اُس کے خَیمہ میں خُوشی کی قُربانیاںگُذرانُوں گا۔مَیں گاؤُں گا ۔ مَیں خُداوند کی مدح سرائی کرُوں گا۔
7 اَے خُداوند! میری آواز سُن ۔ مَیں پُکارتا ہُوں۔مُجھ پر رحم کر اور مُجھے جواب دے۔
8 جب تُو نے فرمایا کہ میرے دِیدار کے طالِب ہو تومیرے دِل نے تُجھ سے کہااَے خُداوند مَیں تیرے دِیدار کا طالِب رہُوں گا ۔
9 مُجھ سے رُوپوش نہ ہو ۔اپنے بندہ کو قہر سے نہ نِکال۔تُو میرا مددگار رہا ہے۔نہ مُجھے ترک کر نہ مُجھے چھوڑ اَے میرے نجاتدینے والے خُدا!
10 جب میرا باپ اور میری ماں مُجھے چھوڑ دیںتو خُداوند مُجھے سنبھال لے گا۔
11 اَے خُداوند مُجھے اپنی راہ بتااور میرے دُشمنوں کے سبب سےمُجھے ہموار راستہ پر چلا۔
12 مُجھے میرے مُخالِفوں کی مرضی پر نہ چھوڑکیونکہ جُھوٹے گواہ اور بے رحمی سے پُھنکارنےوالے میرے خِلاف اُٹھے ہیں۔