1 اَے فرِشتگان خُداوند کی۔خُداوند ہی کی تمِجید و تعظِیم کرو۔
2 خُداوند کی اَیسی تمِجید کرو جو اُس کے نام کے شایاں ہے۔پاک آرایش کے ساتھ خُداوند کو سِجدہ کرو۔
3 خُداوند کی آواز بادلوں پر ہے ۔خُدایِ ذُوالجلال گرجتا ہے ۔خُداوند دلدار بادلوںپر ہے۔
4 خُداوند کی آواز میں قُدرت ہے ۔خُداوند کی آواز میں جلال ہے۔
5 خُداوند کی آواز دیوداروں کو توڑ ڈالتی ہے۔بلکہ خُداوند لُبنان کے دیوداروں کو ٹُکڑے ٹُکڑےکردیتا ہے۔
6 وہ اُن کو بچھڑے کی مانِند۔لُبنان اور سِریُون کو جنگلی بچھڑے کی مانِند کُداتا ہے۔