3 خُداوند کی آواز بادلوں پر ہے ۔خُدایِ ذُوالجلال گرجتا ہے ۔خُداوند دلدار بادلوںپر ہے۔
4 خُداوند کی آواز میں قُدرت ہے ۔خُداوند کی آواز میں جلال ہے۔
5 خُداوند کی آواز دیوداروں کو توڑ ڈالتی ہے۔بلکہ خُداوند لُبنان کے دیوداروں کو ٹُکڑے ٹُکڑےکردیتا ہے۔
6 وہ اُن کو بچھڑے کی مانِند۔لُبنان اور سِریُون کو جنگلی بچھڑے کی مانِند کُداتا ہے۔
7 خُداوند کی آواز آگ کے شُعلوں کو چِیرتی ہے۔
8 خُداوند کی آواز بیابان کو ہلا دیتی ہے ۔خُداوند قادِس کے بیابان کو ہِلا ڈالتا ہے۔
9 خُداوند کی آواز سے ہرنیوں کے حمل گِر جاتے ہیں ۔اور وہ جنگلوں کو بے برگ کر دیتی ہے ۔اُس کی ہَیکل میں ہر ایک جلال ہی جلالپُکارتا ہے۔