3 اَے خُداوند! تُو میری جان کو پاتال سے نِکاللایاہے ۔تُو نے مُجھے زِندہ رکھّا ہے کہ گور میں نہ جاؤُں۔
4 خُداوند کی سِتایش کرو اَے اُس کے مُقدّسو!اور اُس کے قُدس کو یاد کر کے شُکرگُذاری کرو
5 کیونکہ اُس کا قہر دم بھر کا ہے ۔اُس کا کرم عُمر بھر کا۔رات کو شاید رونا پڑےپر صُبح کو خُوشی کی نَوبت آتی ہے۔
6 مَیں نے اپنی اِقبال مندی کے وقت یہ کہا تھاکہ مُجھے کبھی جُنبِش نہ ہو گی۔
7 اَے خُداوند! تُو نے اپنے کرم سے میرے پہاڑ کوقائِم رکھّا تھا۔جب تُو نے اپنا چہرہ چُھپایا تو مَیں گھبرا اُٹھا۔
8 اَے خُداوند! مَیں نے تُجھ سے فریاد کی۔مَیں نے خُداوند سے مِنّت کی۔
9 جب مَیں گور میں جاؤُں تو میری مَوت سے کیا فائِدہ ؟کیا خاک تیری سِتایش کرے گی؟ کیا وہ تیریسچّائی کوبیان کرے گی؟