8 مَیں تُجھے تعلِیم دُوں گا اور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہو گاتُجھے بتاؤُں گا ۔مَیں تُجھے صلاح دُوں گا ۔ میری نظر تُجھ پر ہو گی۔
9 تُم گھوڑے یا خچّر کی مانِند نہ بنو جِن میں سمجھ نہیں۔جِن کو قابُو میں رکھنے کا ساز دہانہ اور لگام ہےورنہ وہ تیرے پاس آنے کے بھی نہیں۔
10 شرِیر پر بُہت سی مُصِیبتیں آئیں گیپر جِس کا توکُّل خُداوند پر ہے رحمت اُسے گھیرے رہے گی ۔
11 اَے صادِقو! خُداوند میں خُوش و خُرَّم رہواور اَے راست دِلو! خُوشی سے للکارو۔