16 جب کوئی مال دار ہو جائے۔جب اُس کے گھر کی حشمت بڑھے تو تُو خَوف نہ کر
17 کیونکہ وہ مَر کر کُچھ ساتھ نہ لے جائے گا۔اُس کی حشمت اُس کے ساتھ نہ جائے گی۔
18 خواہ جِیتے جی وہ اپنی جان کو مُبارک کہتا رہا ہو(اور جب تُو اپنا بھلا کرتا ہے تو لوگ تیری تعرِیفکرتے ہیں)
19 تَو بھی وہ اپنے باپ دادا کی گروہ سے جا مِلے گا۔وہ رَوشنی کو ہرگِز نہ دیکھیں گے۔
20 آدمی جو عِزّت کی حالت میں رہتا ہے پر خِرد نہیں رکھتاجانوروں کی مانِند ہے جو فنا ہو جاتے ہیں۔