7 اُن میں سے کوئی کِسی طرح اپنے بھائی کا فِدیہنہیں دے سکتانہ خُدا کو اُس کا مُعاوضہ دے سکتاہے
8 (کیونکہ اُن کی جان کا فِدیہ گِراں بہا ہے۔وہ ابد تک ادا نہ ہو گا)
9 تاکہ وہ ابد تک جِیتا رہےاور قبر کو نہ دیکھے۔
10 کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ دانِش مند مَر جاتے ہیں۔بیوُقُوف و حَیوان خصلت باہم ہلاک ہوتے ہیںاور اپنی دَولت اَوروں کے لِئے چھوڑ جاتے ہیں ۔
11 اُن کا دِلی خیال یہ ہے کہ اُن کے گھر ہمیشہ تکاور اُن کے مسکن پُشت در پُشت بنے رہیں گے ۔وہ اپنی زمِین اپنے ہی نام سے نامزد کرتے ہیں ۔
12 پر اِنسان عِزّت کی حالت میں قائِم نہیں رہتا۔وہ جانوروں کی مانِند ہے جو فنا ہو جاتے ہیں۔
13 اُن کا یہ طرِیق اُن کی حماقت ہے۔تَو بھی اُن کے بعد لوگ اُن کی باتوں کو پسند کرتےہیں۔ (سِلاہ)