1 رب خُداوند خُدا نے کلام کِیااور مشرِق سے مغرِب تک دُنیا کو بُلایا۔
2 صِیُّون سے جو حُسن کا کمال ہےخُدا جلوہ گر ہُؤا ہے۔
3 ہمارا خُدا آئے گا اور خاموش نہیں رہے گا۔آگ اُس کے آگے آگے بھسم کرتی جائے گیاور اُس کی چاروں طرف بڑی آندھی چلے گی۔
4 اپنی اُمّت کی عدالت کرنے کے لئِےوہ آسمان و زمِین کو طلب کرے گا
5 کہ میرے مُقدّسوں کو میرے حضُور جمع کروجِنہوں نے قُربانی کے ذرِیعہ سے میرے ساتھعہد باندھا ہے
6 اور آسمان اُس کی صداقت بیان کریں گےکیونکہ خُدا آپ ہی اِنصاف کرنے والا ہے ۔ (سِلاہ)