1 اَے خُدا! اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھ پر رحم کر۔اپنی رحمت کی کثرت کے مُطابِق میری خطائیں مِٹا دے۔
2 میری بدی کو مُجھ سے دھو ڈالاور میرے گُناہ سے مُجھے پاک کر۔
3 کیونکہ مَیں اپنی خطاؤں کو مانتا ہُوںاور میرا گُناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔
4 مَیں نے فقط تیرا ہی گُناہ کِیا ہےاور وہ کام کِیا ہے جو تیری نظر میں بُرا ہےتاکہ تُو اپنی باتوں میں راست ٹھہرےاور اپنی عدالت میں بے عَیب رہے۔