3 تُو بدی کو نیکی سے زِیادہ پسند کرتا ہےاور جُھوٹ کو صداقت کی بات سے۔(سِلاہ)
4 اَے دغاباز زُبان!تُو مُہلِک باتوں کو پسند کرتی ہے۔
5 خُدا بھی تُجھے ہمیشہ کے لِئے ہلاک کر ڈالے گا۔وہ تُجھے پکڑ کر تیرے خَیمہ سے نِکال پھینکے گااور زِندوں کی زمِین سے تُجھے اُکھاڑ ڈالےگا ۔(سِلاہ)
6 صادِق بھی اِس بات کو دیکھ کر ڈرجائیں گےاور اُس پر ہنسیں گے
7 کہ دیکھو یہ وُہی آدمی ہے جِس نے خُدا کو اپنیپناہ گاہ نہ بنایابلکہ اپنے مال کی فراوانی پر بھروسا کِیااور شرارت میں پکّا ہو گیا
8 لیکن مَیں تو خُدا کے گھر میں زَیتُون کے ہرےدرخت کی مانِند ہُوں۔میرا توکُّل ابدُالآباد خُدا کی شفقت پر ہے۔
9 مَیں ہمیشہ تیری شُکرگُذاری کرتا رہُوں گا کیونکہ تُوہی نے یہ کِیا ہےاور مُجھے تیرے ہی نام کی آس ہو گی کیونکہ وہتیر ے مُقدّسوں کے نزدِیک خُوب ہے۔