1 اَے خُدا! مُجھ پر رحم فرما کیونکہ اِنسان مُجھے نِگلنا چاہتا ہے۔وہ دِن بھر لڑ کر مُجھے ستاتا ہے۔
2 میرے دُشمن دِن بھر مُجھے نِگلنا چاہتے ہیںکیونکہ جو غرُور کر کے مُجھ سے لڑتے ہیں وہ بُہت ہیں۔
3 جِس وقت مُجھے ڈر لگے گا مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔
4 میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔میرا توکُّل خُدا پر ہے ۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔بشر میرا کیا کر سکتا ہے؟