10 تُو اُس کی ریگھارِیوں کو خُوب سیراب کرتااور اُس کی مینڈوں کو بِٹھا دیتا ہے۔تُو اُسے بارِش سے نرم کرتا ہےاور اُس کی پَیداوار میں برکت دیتا ہے۔
11 تُو سال کو اپنے لُطف کا تاج پہناتا ہےاور تیری راہوں سے رَوغن ٹپکتا ہے۔
12 وہ بِیابان کی چراگاہوں پر ٹپکتا ہےاور پہاڑِیاں خُوشی سے کمربستہ ہیں۔
13 چراگاہوں میں جُھنڈ کے جُھنڈ پَھیلے ہُوئے ہیں ۔وادِیاں اناج سے ڈھکی ہُوئی ہیں۔وہ خُوشی کے مارے للکارتی اور گاتی ہیں۔