7 جبل اور عمُّون اور عمالِیق ۔فلِستِین اور صُور کے باشِندے۔
8 اسُور بھی اِن سے مِلا ہُؤا ہے۔اُنہوں نے بنی لُوط کی کُمک کی ہے ۔(سِلاہ)
9 تُو اُن سے اَیسا کر جَیسا مِدیان سےاور جَیسا وادیِ قِیسُو ن میں سِیسرا اور یابِین سے کِیا تھا۔
10 جو عَین دور میں ہلاک ہُوئے۔وہ گویا زمِین کی کھاد ہو گئے۔
11 اُن کے سرداروں کو عوریب اور زئیب کی مانِندبلکہ اُن کے شاہزادوں کو زِبح اور ضِلمُنع کی مانِند بنا دے
12 جِنہوں نے کہا ہے آؤہم خُدا کی بستِیوں پر قبضہ کر لیں۔
13 اَے میرے خُدا! اُن کو بگُولے کی گرد کی مانِند بناد ےاور جَیسے ہوا کے آگے ڈنٹھل۔