1 اَے خُداوند! اپنا کان جُھکا اور مُجھے جواب دے۔کیونکہ مَیں مِسکِین اور مُحتاج ہُوں۔
2 میری جان کی حِفاظت کر کیونکہ مَیں دِین دار ہُو ں ۔اَے میرے خُدا! اپنے بندہ کو جِس کا توکُّل تُجھپرہے بچا لے۔
3 یا رب! مُجھ پر رحم کرکیونکہ مَیں دِن بھر تُجھ سے فریاد کرتا ہُوں۔
4 یا رب! اپنے بندہ کی جان کو شاد کردےکیونکہ مَیں اپنی جان تیری طرف اُٹھاتا ہُوں ۔