6 اَے خُداوند! میری دُعا پر کان لگا۔اور میری مِنّت کی آواز پر توجُّہ فرما۔
7 مَیں اپنی مُصِیبت کے دِن تُجھ سے دُعا کرُوں گا۔کیونکہ تُو مُجھے جواب دے گا۔
8 یا رب! معبُودوں میں تُجھ سا کوئی نہیںاور تیری صنعتیں بے مِثال ہیں۔
9 یا رب! سب قَومیں جِن کو تُو نے بنایا آ کر تیرےحضُور سِجدہ کریں گیاور تیرے نام کی تمجِید کریں گی۔
10 کیونکہ تُو بزُرگ ہے اور عجِیب و غرِیب کام کرتا ہے ۔تُو ہی واحِد خُدا ہے۔
11 اَے خُداوند! مُجھ کو اپنی راہ کی تعلِیم دے ۔مَیں تیری راستی میں چلُوں گا۔میرے دِل کو یکسُوئی بخش تاکہ تیرے نام کا خَوف مانُوں۔
12 یا رب! میرے خُدا! مَیں پُورے دِل سے تیریتعرِیف کرُوں گا۔مَیں ابد تک تیرے نام کی تمجِید کرُوں گا۔