3 وہ اُس درخت کی مانِند ہو گا جو پانی کی ندیوں کےپاس لگایا گیا ہے ۔جو اپنے وقت پر پھلتا ہےاور جِس کا پتّا بھی نہیں مُرجھاتا۔سو جو کُچھ وہ کرے باروَر ہو گا۔
4 شرِیر اَیسے نہیںبلکہ وہ بُھوسے کی مانِند ہیں جِسے ہوا اُڑا لےجاتی ہے ۔
5 اِس لِئے شرِیر عدالت میں قائِم نہ رہیں گےنہ خطاکار صادِقوں کی جماعت میں ۔
6 کیونکہ خُداوند صادِقوں کی راہ جانتا ہےپر شرِیروں کی راہ نابُود ہو جائے گی۔