14 اُس کے باپ دادا کی بدی خُداوند کے حضُور یاد رہےاور اُس کی ماں کا گُناہ مِٹایا نہ جائے۔
15 وہ برابر خُداوند کے سامنے رہیںتاکہ وہ زمِین پر سے اُن کا ذِکر مِٹا دے۔
16 اِس لِئے کہ اُس نے رحم کرنا یاد نہ رکھّاپر غرِیب اور مُحتاج اور شکستہ دِل کو ستایاتاکہ اُن کو مار ڈالے
17 بلکہ لَعنت کرنا اُسے پسند تھا ۔ سو وُہی اُس پر آپڑیاور دُعا دینا اُسے مرغُوب نہ تھا سو وہ اُس سے دُوررہی۔
18 اُس نے لَعنت کو اپنی پوشاک کی طرح پہنااور وہ پانی کی طرح اُس کے باطِن میںاور تیل کی طرح اُس کی ہڈِّیوں میں سما گئی۔
19 وہ اُس کے لِئے اُس پوشاک کی مانِند ہو جِسے وہپہنتاہےاور اُس پٹکے کی جگہ جِس سے وہ اپنی کمر کسے رہتاہے۔
20 خُداوند کی طرف سے میرے مُخالِفوں کااور میری جان کو بُرا کہنے والوں کا یِہی بدلہ ہے۔