20 خُداوند کی طرف سے میرے مُخالِفوں کااور میری جان کو بُرا کہنے والوں کا یِہی بدلہ ہے۔
21 لیکن اَے مالک خُداوند! اپنے نام کی خاطِر مُجھ پراِحسان کر۔مُجھے چُھڑا کیونکہ تیری شفقت خُوب ہے۔
22 اِس لِئے کہ مَیں غر یب اور مُحتاج ہُوںاور میرا دِل میرے پہلُو میں زخمی ہے۔
23 مَیں ڈھلتے سایہ کی طرح جاتا رہا۔مَیں ٹِڈّ ی کی طرح اُڑا دِیا گیا۔
24 فاقہ کرتے کرتے میرے گُھٹنے کمزور ہوگئےاور چِکنائی کی کمی سے میرا جِسم سُوکھ گیا۔
25 مَیں اُن کی ملامت کا نِشانہ بن گیا ہُوں۔جب وہ مُجھے دیکھتے ہیں تو سر ہلاتے ہیں۔
26 اَے خُداوند میرے خُدا! میری مدد کر۔اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھے بچا لے۔