26 اَے خُداوند میرے خُدا! میری مدد کر۔اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھے بچا لے۔
27 تاکہ وہ جان لیں کہ اِس میں تیرا ہاتھ ہےاور تُو ہی نے اَے خُداوند! یہ کِیا ہے۔
28 وہ لَعنت کرتے رہیں پر تُو برکت دے۔وہ جب اُٹھیں گے تو شرمِندہ ہوں گے پر تیرا بندہشادمان ہو گا ۔
29 میرے مُخالِف ذِلّت سے مُلبّس ہو جائیںاور اپنی ہی شرمِندگی کو چادر کی طرح اوڑھ لیں ۔
30 مَیں اپنے مُنہ سے خُداوند کا بڑا شُکر کرُوں گا۔بلکہ بڑی بِھیڑ میں اُس کی حمد کرُوں گا۔
31 کیونکہ وہ مُحتاج کے دہنے ہاتھ کھڑا ہو گاتاکہ اُس کی جان پر فتویٰ دینے والوں سے اُسےرہائی دے۔