6 تُو کِسی شرِیر آدمی کو اُس پر مقرّر کر دےاور کوئی مُخالِف اُس کے دہنے ہاتھ کھڑا رہے۔
7 جب اُس کی عدالت ہو تو وہ مُجرم ٹھہرےاور اُس کی دُعا بھی گُناہ گِنی جائے۔
8 اُس کی عُمر کوتاہ ہو جائےاور اُس کا مَنصب کوئی دُوسرا لے لے۔
9 اُس کے بچّے یتِیم ہو جائیںاور اُس کی بِیوی بیوہ ہو جائے۔
10 اُس کے بچّے آوارہ ہو کر بِھیک مانگیںاُن کو اپنے وِیران مقاموں سے دُور جا کر ٹُکڑےمانگناپڑے۔
11 قرض خواہ اُس کا سب کُچھ چِھین لےاور پردیسی اُس کی کمائی لُوٹ لیں۔
12 کوئی نہ ہو جو اُس پر شفقت کرے۔نہ کوئی اُس کے یتِیم بچّوں پر ترس کھائے۔