3 اُن سے ناراستی نہیں ہوتی۔وہ اُس کی راہوں پر چلتے ہیں۔
4 تُو نے اپنے قوانِین دِئے ہیںتاکہ ہم دِل لگا کر اُن کو مانیں۔
5 کاش کہ تیرے آئِین ماننے کے لِئےمیری روِشیں درُست ہو جائیں!
6 جب مَیں تیرے سب احکام کا لِحاظ رکھُّوں گاتو شرمِندہ نہ ہُوں گا۔
7 جب مَیں تیری صداقت کے احکام سِیکھ لُوں گاتو سچّے دِل سے تیرا شُکر ادا کرُوں گا۔
8 مَیں تیرے آئِین مانُوں گا۔مُجھے بالکُل ترک نہ کر دے۔
9 (بیتھ) جوان اپنی روِش کِس طرح پاک رکھّے ؟تیرے کلام کے مُطابِق اُس پر نِگاہ رکھنے سے۔