1 جو خُداوند پر توکُّل کرتے ہیںوہ کوہِ صِیُّون کی مانِند ہیں جو اٹل بلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔
2 جَیسے یروشلِیم پہاڑوں سے گِھرا ہےوَیسے ہی اب سے ابد تکخُداوند اپنے لوگوں کو گھیرے رہے گا۔
3 کیونکہ شرارت کا عصا صادِقوں کی مِیراث پر قائِم نہ ہو گاتاکہ صادِق بدکاری کی طرف اپنے ہاتھنہ بڑھائیں۔
4 اَے خُداوند! بَھلوں کے ساتھ بھلائی کراور اُن کے ساتھ بھی جو راست دِل ہیں۔
5 لیکن جو اپنی ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑتے ہیںاُن کو خُداوند بدکرداروں کے ساتھ نِکال لےجائے گا۔اِسرائیل کی سلامتی ہو!