1 اِسرائیل اب یُوں کہےاُنہوں نے میری جوانی سے اب تک مُجھے بار بار ستایا۔
2 ہاں اُنہوں نے میری جوانی سے اب تک مُجھےبار بار ستایاتَو بھی وہ مُجھ پر غالب نہ آئے۔
3 ہلواہوں نے میری پِیٹھ پر ہل چلائےاور لمبی لمبی ریگھارِیاں بنائِیں۔
4 خُداوند صادِق ہے۔اُس نے شرِیروں کی رسِّیاں کاٹ ڈالِیں۔
5 صِیُّون سے نفرت رکھنے والےسب شرمِندہ اور پسپا ہوں۔
6 وہ چھت پر کی گھاس کی مانِند ہُوںجو بڑھنے سے پہلے ہی سُوکھ جاتی ہے۔
7 جِس سے فصل کاٹنے والا اپنی مُٹھّی کواور پُولے باندھنے والا اپنے دامن کو نہیں بھرتا