1 مَیں پُورے دِل سے تیرا شُکر کرُوں گا۔معبُودوں کے سامنے تیری مدح سرائی کرُوں گا ۔
2 مَیں تیری مُقدّس ہَیکل کی طرف رُخ کر کے سِجدہکرُوں گااور تیری شفقت اور سچّائی کی خاطِر تیرے نام کاشُکر کرُوں گاکیونکہ تُو نے اپنے کلام کو اپنے ہر نام سے زِیادہعظمت دی ہے۔
3 جِس دِن مَیں نے تُجھ سے دُعا کی تُو نے مُجھےجواب دِیااور میری جان کو تقوِیت دے کر میرا حَوصلہ بڑھایا ۔
4 اَے خُداوند! زمِین کے سب بادشاہ تیرا شُکرکریں گےکیونکہ اُنہوں نے تیرے مُنہ کا کلام سُنا ہے۔
5 بلکہ وہ خُداوند کی راہوں کا گِیت گائیں گےکیونکہ خُداوند کا جلال بڑا ہے۔