2 مَیں تیری مُقدّس ہَیکل کی طرف رُخ کر کے سِجدہکرُوں گااور تیری شفقت اور سچّائی کی خاطِر تیرے نام کاشُکر کرُوں گاکیونکہ تُو نے اپنے کلام کو اپنے ہر نام سے زِیادہعظمت دی ہے۔
3 جِس دِن مَیں نے تُجھ سے دُعا کی تُو نے مُجھےجواب دِیااور میری جان کو تقوِیت دے کر میرا حَوصلہ بڑھایا ۔
4 اَے خُداوند! زمِین کے سب بادشاہ تیرا شُکرکریں گےکیونکہ اُنہوں نے تیرے مُنہ کا کلام سُنا ہے۔
5 بلکہ وہ خُداوند کی راہوں کا گِیت گائیں گےکیونکہ خُداوند کا جلال بڑا ہے۔
6 کیونکہ خُداوند اگرچہ بُلند و بالا ہے تَو بھی خاکسارکاخیال ر کھتا ہے۔لیکن مغرُور کو دُور ہی سے پہچان لیتا ہے۔
7 خواہ مَیں دُکھ میں سے گُذروں تُو مُجھے تازہ دَم کرے گا۔تُو میرے دُشمنوں کے قہر کے خِلاف ہاتھ بڑھائے گا۔اور تیرا دہنا ہاتھ مُجھے بچا لے گا۔
8 خُداوند میرے لِئے سب کُچھ کرے گا۔اَے خُداوند!تیری شفقت ابدی ہے۔اپنی دست کاری کو ترک نہ کر۔