7 اَے خُداوند!جلد مُجھے جواب دے ۔ میری رُوحگُداز ہو چلی۔اپنا چہرہ مُجھ سے نہ چُھپا۔اَیسا نہ ہو کہ مَیں قبر میں اُترنے والوں کی مانِندہو جاؤُں۔
8 صُبح کو مُجھے اپنی شفقت کی خبر دےکیونکہ میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔مُجھے وہ راہ بتا جِس پر مَیں چلُوںکیونکہ مَیں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتا ہُوں۔
9 اَے خُداوند!مُجھے میرے دُشمنوں سے رہائی بخشکیونکہ مَیں پناہ کے لِئے تیرے پاس بھاگآیا ہُوں۔
10 مُجھے سِکھا کہ تیری مرضی پر چلُوں اِس لِئے کہ تُو میراخُدا ہے ۔تیری نیک رُوح مُجھے راستی کے مُلک میں لے چلے۔
11 اَے خُداوند! اپنے نام کی خاطِر مُجھے زِندہ کر۔اپنی صداقت میں میری جان کو مُصِیبت سے نِکال۔
12 اپنی شفقت سے میرے دُشمنوں کو کاٹ ڈالاور میری جان کے سب دُکھ دینے والوں کوہلاک کر دےکیونکہ مَیں تیرا بندہ ہُوں۔