13 کیونکہ اُس نے تیرے پھاٹکوں کے بینڈوں کومضبُوط کِیا ہے۔اُس نے تیرے اندر تیری اَولاد کو برکت دی ہے۔
14 وہ تیری حُدُود میں امن رکھتا ہے۔وہ تُجھے اچھّے سے اچھّے گیہُوں سے آسُودہ کرتا ہے ۔
15 وہ اپنا حُکم زمِین پر بھیجتا ہے۔اُس کا کلام نہایت تیزرَو ہے۔
16 وہ برف کو اُون کی مانِند گِراتا ہے۔اور پالے کو راکھ کی مانِند بکھیرتا ہے۔
17 وہ یخ کو لُقموں کی مانِند پھینکتا ہے۔اُس کی ٹھنڈ کون سہہ سکتاہے؟
18 وہ اپنا کلام نازِل کر کے اُن کو پِگھلا دیتا ہے۔وہ ہوا چلاتا ہے اور پانی بہنے لگتا ہے۔
19 وہ اپنا کلام یعقُوب پر ظاہِر کرتا ہےاور اپنے آئِین و احکام اِسرائیل پر۔