1 اَے خُداوند میرا اِنصاف کر کیونکہ مَیں راستی سے چلتارہا ہُوںاور مَیں نے خُداوند پر بے لغزِش توکُّل کِیا ہے ۔
2 اَے خُداوند! مُجھے جانچ اور آزما۔میرے دِل و دِماغ کو پرکھ۔
3 کیونکہ تیری شفقت میری آنکھوں کے سامنے ہےاور مَیں تیری سچّائی کی راہ پر چلتا رہا ہُوں۔
4 مَیں بے ہُودہ لوگوں کے ساتھ نہیں بَیٹھا۔مَیں رِیاکاروں کے ساتھ کہیں نہیں جاؤُں گا۔
5 بدکرداروں کی جماعت سے مُجھے نفرت ہے۔مَیں شرِیروں کے ساتھ نہیں بَیٹھُوں گا۔