5 بدکرداروں کی جماعت سے مُجھے نفرت ہے۔مَیں شرِیروں کے ساتھ نہیں بَیٹھُوں گا۔
6 مَیں بے گُناہی میں اپنے ہاتھ دھوؤُں گااور اَے خُداوند! مَیں تیرے مذبح کا طواف کرُوں گا
7 تاکہ شُکرگُذاری کی آواز بُلند کرُوںاور تیرے سب عجِیب کاموں کو بیان کرُوں۔
8 اَے خُداوند! مَیں تیری سکُونت گاہاور تیرے جلال کے خَیمہ کو عزِیز رکھتا ہُوں۔
9 میری جان کو گُنہگاروں کے ساتھاور میری زِندگی کو خُونی آدمیوں کے ساتھ نہ مِلا ۔
10 جِن کے ہاتھوں میں شرارت ہےاور جِن کا دہنا ہاتھ رِشوتوں سے بھرا ہے۔
11 پر مَیں تو راستی سے چلتا رہُوں گا۔مُجھے چُھڑا لے اور مُجھ پر رحم کر۔