7 خُداوند کی آواز آگ کے شُعلوں کو چِیرتی ہے۔
8 خُداوند کی آواز بیابان کو ہلا دیتی ہے ۔خُداوند قادِس کے بیابان کو ہِلا ڈالتا ہے۔
9 خُداوند کی آواز سے ہرنیوں کے حمل گِر جاتے ہیں ۔اور وہ جنگلوں کو بے برگ کر دیتی ہے ۔اُس کی ہَیکل میں ہر ایک جلال ہی جلالپُکارتا ہے۔
10 خُداوند طُوفان کے وقت تخت نشِین تھا۔بلکہ خُداوند ہمیشہ تک تخت نشِین ہے۔
11 خُداوند اپنی اُمّت کو زور بخشے گا۔خُداوند اپنی اُمّت کو سلامتی کی برکت دے گا۔