1 اَے خُداوند!مَیں تیری تمِجید کرُوں گا کیونکہ تُونےمُجھے سرفراز کِیا ہےاور میرے دُشمنوں کو مُجھ پر خُوش ہونے نہ دِیا۔
2 اَے خُداوند میرے خُدا!مَیں نے تُجھ سے فریاد کی اور تُو نے مُجھے شِفا بخشی ۔
3 اَے خُداوند! تُو میری جان کو پاتال سے نِکاللایاہے ۔تُو نے مُجھے زِندہ رکھّا ہے کہ گور میں نہ جاؤُں۔
4 خُداوند کی سِتایش کرو اَے اُس کے مُقدّسو!اور اُس کے قُدس کو یاد کر کے شُکرگُذاری کرو