7 اَے خُداوند! تُو نے اپنے کرم سے میرے پہاڑ کوقائِم رکھّا تھا۔جب تُو نے اپنا چہرہ چُھپایا تو مَیں گھبرا اُٹھا۔
8 اَے خُداوند! مَیں نے تُجھ سے فریاد کی۔مَیں نے خُداوند سے مِنّت کی۔
9 جب مَیں گور میں جاؤُں تو میری مَوت سے کیا فائِدہ ؟کیا خاک تیری سِتایش کرے گی؟ کیا وہ تیریسچّائی کوبیان کرے گی؟
10 سُن لے اَے خُداوند! اور مُجھ پر رحم کر۔اَے خُداوند! تُو میرا مددگار ہو۔
11 تُو نے میرے ماتم کو ناچ سے بدل دِیا۔تُو نے میرا ٹاٹ اُتار ڈالا اور مُجھے خُوشی سے کمربستہ کِیا
12 تاکہ میری رُوح تیری مدح سرائی کرے اور چُپنہ رہے۔اَے خُداوند میرے خُدا! مَیں ہمیشہ تیرا شُکر کرتارہُوں گا۔