1 اَے صادِقو! خُداوند میں شادمان رہو ۔حمد کرنا راست بازوں کو زیبا ہے۔
2 سِتار کے ساتھ خُداوند کا شُکر کرو ۔دس تار کی بربط کے ساتھ اُس کی سِتایش کرو۔
3 اُس کے لِئے نیا گِیت گاؤ ۔بُلند آواز کے ساتھ اچھّی طرح بجاؤ
4 کیونکہ خُداوند کا کلام راست ہےاور اُس کے سب کام باوفا ہیں۔
5 وہ صداقت اور اِنصاف کو پسند کرتا ہے ۔زمِین خُداوند کی شفقت سے معمُور ہے۔