2 سِتار کے ساتھ خُداوند کا شُکر کرو ۔دس تار کی بربط کے ساتھ اُس کی سِتایش کرو۔
3 اُس کے لِئے نیا گِیت گاؤ ۔بُلند آواز کے ساتھ اچھّی طرح بجاؤ
4 کیونکہ خُداوند کا کلام راست ہےاور اُس کے سب کام باوفا ہیں۔
5 وہ صداقت اور اِنصاف کو پسند کرتا ہے ۔زمِین خُداوند کی شفقت سے معمُور ہے۔
6 آسمان خُداوند کے کلام سےاور اُس کا سارا لشکر اُس کے مُنہ کے دَم سے بنا ۔
7 وہ سمُندر کا پانی تُودے کی مانِند جمع کرتا ہے ۔وہ گہرے سمُندروں کو مخزنوں میں رکھتا ہے۔
8 ساری زمِین خُداوند سے ڈرے۔جہان کے سب باشِندے اُس کا خَوف رکھّیں