9 کیونکہ اُس نے فرمایا اور ہو گیا ۔اُس نے حُکم دِیا اور واقِع ہُؤا۔
10 خُداوند قَوموں کی مشوَرت کو باطِل کر دیتا ہے ۔وہ اُمّتوں کے منصُوبوں کو ناچِیز بنا دیتا ہے۔
11 خُداوند کی مصلحت ابد تک قائِم رہے گیاور اُس کے دِل کے خیال نسل در نسل۔
12 مُبارک ہے وہ قَوم جِس کاخُدا خُداوند ہےاور وہ اُمّت جِس کو اُس نے اپنی ہی مِیراث کےلِئے برگُزِیدہ کِیا۔
13 خُداوند آسمان پر سے دیکھتا ہے ۔سب بنی آدم پر اُس کی نِگاہ ہے
14 اپنی سکُونت گاہ سےوہ زمِین کے سب باشِندوں کو دیکھتا ہے۔
15 وُہی ہے جو اُن سب کے دِلوں کو بناتااور اُن کے سب کاموں کا خیال رکھتا ہے۔