4 جو میری جان کے خواہاں ہیں وہ شرمِندہ اوررُسوا ہوں ۔جو میرے نُقصان کا منصُوبہ باندھتے ہیں وہ پسپا اورپریشان ہو ں۔
5 وہ اَیسے ہو جائیں جَیسے ہوا کے آگے بُھوسااور خُداوند کا فرِشتہ اُن کو ہانکتا رہے۔
6 اُن کی راہ اندھیری اور پِھسلنی ہو جائے ۔اور خُداوند کا فرِشتہ اُن کو رگیدتا جائے۔
7 کیونکہ اُنہوں نے بے سبب میرے لِئے گڑھے میںجال بِچھایااور ناحق میری جان کے لِئے گڑھا کھودا ہے۔
8 اُس پر ناگہان تباہی آ پڑےاور جِس جال کو اُس نے بِچھایا ہے اُس میں آپہی پھنسےاور اُسی ہلاکت میں گِرفتار ہو۔
9 لیکن میری جان خُداوند میں خُوش رہے گیاور اُس کی نجات سے شادمان ہو گی۔
10 میری سب ہڈِّیاں کہیں گی اَے خُداوند! تُجھ ساکَون ہےجو غرِیب کو اُس کے ہاتھ سے جو اُس سے زورآور ہےاور مسکِین و مُحتاج کو غارت گر سے چُھڑاتا ہے؟