1 مَیں نے صبر سے خُداوند پر آس رکھّی۔اُس نے میری طرف مائِل ہو کر میری فریاد سُنی ۔
2 اُس نے مُجھے ہولناک گڑھے اور دلدل کی کِیچڑمیں سے نِکالااور اُس نے میرے پاؤں چٹان پر رکھّے اورمیری روِش قائِم کی
3 اُس نے ہمارے خُدا کی سِتایش کا نیا گِیت میرےمُنہ میں ڈالا ۔بہتیرے دیکھیں گے اور ڈریں گےاور خُداوند پر توکُّل کریں گے۔
4 مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند پر توکُّل کرتا ہےاور مغرُوروں اور دروغ دوستوں کی طرف مائِلنہیں ہوتا۔
5 اَے خُداوند میرے خُدا! جو عجِیب کام تُو نے کِئےاور تیرے خیال جو ہماری طرف ہیں وہ بُہتسے ہیں۔مَیں اُن کو تیرے حضُور ترتِیب نہیں دے سکتا۔اگر مَیں اُن کا ذِکر اور بیان کرنا چاہُوں۔تو وہ شُمار سے باہر ہیں۔
6 قُربانی اور نذر کو تُو پسند نہیں کرتا۔تُو نے میرے کان کھول دِیئے ہیں۔سوختنی قُربانی اور خطا کی قُربانی تُو نے طلب نہیں کی۔
7 تب مَیں نے کہا دیکھ! مَیں آیا ہُوں۔کِتاب کے طُومار میں میری بابت لِکھا ہے۔