زبُو 40:4-10 URD

4 مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند پر توکُّل کرتا ہےاور مغرُوروں اور دروغ دوستوں کی طرف مائِلنہیں ہوتا۔

5 اَے خُداوند میرے خُدا! جو عجِیب کام تُو نے کِئےاور تیرے خیال جو ہماری طرف ہیں وہ بُہتسے ہیں۔مَیں اُن کو تیرے حضُور ترتِیب نہیں دے سکتا۔اگر مَیں اُن کا ذِکر اور بیان کرنا چاہُوں۔تو وہ شُمار سے باہر ہیں۔

6 قُربانی اور نذر کو تُو پسند نہیں کرتا۔تُو نے میرے کان کھول دِیئے ہیں۔سوختنی قُربانی اور خطا کی قُربانی تُو نے طلب نہیں کی۔

7 تب مَیں نے کہا دیکھ! مَیں آیا ہُوں۔کِتاب کے طُومار میں میری بابت لِکھا ہے۔

8 اَے میرے خُدا! میری خُوشی تیری مرضی پُوریکرنے میں ہےبلکہ تیری شرِیعت میرے دِل میں ہے۔

9 مَیں نے بڑے مجمع میں صداقت کی بشارت دی ہے۔دیکھ! مَیں اپنا مُنہ بند نہیں کرُوں گا۔اَے خُداوند! تُو جانتا ہے۔

10 مَیں نے تیری صداقت اپنے دِل میں چُھپا نہیں رکھّی ۔مَیں نے تیری وفاداری اور نجات کا اِظہار کِیا ہے۔مَیں نے تیری شفقت اور سچّائی بڑے مجمع سےنہیں چُھپائی۔