1 اَے سب اُمّتو! تالِیاں بجاؤ۔خُدا کے لِئے خُوشی کی آواز سے للکارو۔
2 کیونکہ خُداوند تعالیٰ مُہِیب ہے۔وہ تمام رُویِ زمِین کا شہنشاہ ہے۔
3 وہ اُمّتوں کو ہمارے سامنے زیرکرے گااور قَومیں ہمارے قدموں تلے ہو جائیں گی۔
4 وہ ہمارے لِئے ہماری مِیراث کو چُنے گا۔جو اُس کے محبُوب یعقُوب کی حشمت ہے ۔ (سِلاہ)