2 شِمال کی جانِب کوہِ صِیُّونجو بڑے بادشاہ کا شہر ہےوہ بُلندی میں خُوش نُما اور تمام زمِین کا فخر ہے۔
3 اُس کے محلّوں میں خُدا پناہ مانا جاتا ہے۔
4 کیونکہ دیکھو! بادشاہ اِکٹھّے ہُوئے۔ وہ مِل کر گُذرے۔
5 وہ دیکھ کر دنگ ہو گئے۔وہ گھبرا کر بھاگے۔
6 وہاں کپکپی نے اُن کو آدبایااور اَیسے درد نے جَیسا دردِ زِہ۔
7 تُو پُوربی ہَوا سےترسِیس کے جہازوں کو توڑ ڈالتا ہے۔
8 لشکروں کے خُداوند کے شہر میں یعنی اپنے خُداکے شہر میںجَیسا ہم نے سُنا تھا وَیسا ہی ہم نے دیکھا۔خُدا اُسے ہمیشہ برقرار رکھّے گا ۔ (سِلاہ)