6 وہاں کپکپی نے اُن کو آدبایااور اَیسے درد نے جَیسا دردِ زِہ۔
7 تُو پُوربی ہَوا سےترسِیس کے جہازوں کو توڑ ڈالتا ہے۔
8 لشکروں کے خُداوند کے شہر میں یعنی اپنے خُداکے شہر میںجَیسا ہم نے سُنا تھا وَیسا ہی ہم نے دیکھا۔خُدا اُسے ہمیشہ برقرار رکھّے گا ۔ (سِلاہ)
9 اَے خُدا! تیری ہَیکل کے اندرہم نے تیری شفقت پر غَور کِیا ہے۔
10 اَے خُدا! جَیسا تیرا نام ہےوَیسی ہی تیری سِتایش زمِین کی اِنتہا تک ہے۔تیرا دہنا ہاتھ صداقت سے معمُور ہے۔
11 تیرے احکام کے سبب سےکوہِ صِیُّون شادمان ہویہُودا ہ کی بیٹیاں خُوشی منائیں!
12 صِیُّون کے گِرد پِھرو اور اُس کا طواف کرو۔اُس کے بُرجوں کوگِنو