1 اَے سب اُمّتو! یہ سُنو۔اَے جہان کے سب باشِندو کان لگاؤ۔
2 کیا ادنیٰ کیا اعلیٰ۔کیا امِیر کیا فقِیر۔
3 میرے مُنہ سے حِکمت کی باتیں نِکلیں گیاور میرے دِل کا خیال پُر خِرد ہو گا۔
4 مَیں تمثِیل کی طرف کان لگاؤُں گا۔مَیں اپنا مُعمّا سِتار پر بیان کرُوں گا۔