2 کیا ادنیٰ کیا اعلیٰ۔کیا امِیر کیا فقِیر۔
3 میرے مُنہ سے حِکمت کی باتیں نِکلیں گیاور میرے دِل کا خیال پُر خِرد ہو گا۔
4 مَیں تمثِیل کی طرف کان لگاؤُں گا۔مَیں اپنا مُعمّا سِتار پر بیان کرُوں گا۔
5 مَیں مُصِیبت کے دِنوں میں کیوں ڈرُوںجب میرا تعاقُب کرنے والی بدی مُجھے گھیرے ہو؟
6 جو اپنی دَولت پر بھروسا رکھتےاور اپنے مال کی کثرت پر فخر کرتے ہیں
7 اُن میں سے کوئی کِسی طرح اپنے بھائی کا فِدیہنہیں دے سکتانہ خُدا کو اُس کا مُعاوضہ دے سکتاہے
8 (کیونکہ اُن کی جان کا فِدیہ گِراں بہا ہے۔وہ ابد تک ادا نہ ہو گا)