3 ہمارا خُدا آئے گا اور خاموش نہیں رہے گا۔آگ اُس کے آگے آگے بھسم کرتی جائے گیاور اُس کی چاروں طرف بڑی آندھی چلے گی۔
4 اپنی اُمّت کی عدالت کرنے کے لئِےوہ آسمان و زمِین کو طلب کرے گا
5 کہ میرے مُقدّسوں کو میرے حضُور جمع کروجِنہوں نے قُربانی کے ذرِیعہ سے میرے ساتھعہد باندھا ہے
6 اور آسمان اُس کی صداقت بیان کریں گےکیونکہ خُدا آپ ہی اِنصاف کرنے والا ہے ۔ (سِلاہ)
7 اَے میری اُمّت سُن ۔ مَیں کلام کرُوں گااور اَے اِسرائیل!مَیں تُجھ پر گواہی دُوں گا۔خُدا ۔ تیرا خُدا مَیں ہی ہُوں۔
8 مَیں تُجھے تیری قُربانِیوں کے سبب سے ملامتنہیں کرُوں گااور تیری سوختنی قُربانِیاں برابر میرے سامنےرہتی ہیں ۔
9 نہ مَیں تیرے گھر سے بَیل لُوں گانہ تیرے باڑے سے بکرے