13 تب مَیں خطاکاروں کو تیری راہیں سِکھاؤُں گااور گُنہگار تیری طرف رجُوع کریں گے۔
14 اَے خُدا! اَے میرے نجات بخش خُدا مُجھے خُونکے جُرم سے چُھڑاتو میری زُبان تیری صداقت کا گِیت گائے گی ۔
15 اَے خُداوند! میرے ہونٹوں کو کھول دےتو میرے مُنہ سے تیری سِتایش نِکلے گی
16 کیونکہ قُربانی میں تیری خُوشنُودی نہیں ورنہ مَیں دیتا ۔سوختنی قُربانی سے تُجھے کُچھ خُوشی نہیں۔
17 شِکستہ رُوح خُدا کی قُربانی ہے۔اَے خُدا تُو شِکستہ اور خستہ دِل کو حقِیر نہ جانے گا ۔
18 اپنے کرم سے صِیُّون کے ساتھ بھلائی کر۔یروشلِیم کی فصِیل کو تعمِیر کر۔
19 تب تُو صداقت کی قُربانیوں اور سوختنی قُربانی اورپُوری سوختنی قُربانی سے خُوش ہوگااور وہ تیرے مذبح پر بچھڑے چڑھائیں گے۔