3 کیونکہ بیگانے میرے خِلاف اُٹھے ہیںاور تُند خُو لوگ میری جان کے خواہاں ہُوئے ہیں ۔اُنہوں نے خُدا کو اپنے رُوبرُو نہیں رکھّا ۔ (سِلاہ)
4 دیکھو! خُدا میرا مددگار ہے۔خُداوند میری جان کو سنبھالنے والوں میں ہے۔
5 وہ بُرائی کو میرے دُشمنوں ہی پر لَوٹا دے گا۔تُو اپنی سچّائی کی رُو سے اُن کو فنا کر۔
6 مَیں تیرے حضُور رضا کی قُربانی چڑھاؤُں گا۔اَے خُداوند! مَیں تیرے نام کی شُکرگُذاریکرُوں گاکیونکہ وہ خُوب ہے۔
7 کیونکہ اُس نے مُجھے سب مُصِیبتوں سے چُھڑایا ہےاور میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لِیا ہے ۔