11 شرارت اُس کے بِیچ میں بسی ہُوئی ہے۔سِتم اور فریب اُس کے کُوچوں سے دُور نہیں ہوتے۔
12 جِس نے مُجھے ملامت کی وہ دُشمن نہ تھاورنہ مَیں اُس کو برداشت کر لیتااور جِس نے میرے خِلاف تکبُّر کِیا وہ مُجھ سےعداوت رکھنے والا نہ تھانہیں تو مَیں اُس سے چُھپ جاتا
13 بلکہ وہ تو تُو ہی تھا جو میرا ہمسر۔میرا رفِیق اور دِلی دوست تھا۔
14 ہماری باہمی گُفتگُو شِیرین تھیاور ہجُوم کے ساتھ خُدا کے گھر میں پِھرتے تھے ۔
15 اُن کو مَوت اچانک آ دبائے۔وہ جِیتے جی پاتال میں اُتر جائیںکیونکہ شرارت اُن کے مسکنوں میں اور اُن کےاندر ہے۔
16 پر مَیں تو خُدا کو پُکارُوں گااور خُداوند مُجھے بچالے گا۔
17 صُبح و شام اور دوپہر کو مَیں فریاد کرُوں گا اور کراہتارہُوں گااور وہ میری آواز سُن لے گا۔