17 خُدا کے رتھ بِیس ہزار بلکہ ہزار ہا ہزار ہیں۔خُداوند جَیسا کوہِ سِینا میں وَیسا ہی اُن کےدرمیان مَقدِس میں ہے۔
18 تُو نے عالمِ بالا کو صعُود فرمایا ۔ تُو قَیدِیوں کو ساتھ لے گیا۔تُجھے لوگوں سے بلکہ سرکشوں سے بھی ہدیئے مِلےتاکہ خُداوند خُدا اُن کے ساتھ رہے۔
19 خُداوند مُبارک ہو جو ہر روز ہمارا بوجھ اُٹھاتا ہے۔وُہی ہمارا نجات دینے والا خُدا ہے ۔(سِلاہ)
20 خُدا ہمارے لِئے چُھڑانے والا خُدا ہےاور مَوت سے بچنے کی راہیں بھی خُداوند خُدا کی ہیں۔
21 لیکن خُداوند اپنے دُشمنوں کے سر کواور مُتواتِر گُناہ کرنے والے کی بال دار کھوپڑیکوچِیر ڈالے گا۔
22 خُداوند نے فرمایا مَیں اُن کو بسن سے نِکال لاؤُں گا۔مَیں اُن کو سمُندر کی تہہ سے نِکال لاؤُں گا
23 تاکہ تُو اپنا پاؤں خُون سے تر کرے۔اور تیرے دُشمن تیرے کُتّوں کے مُنہ کا نوالہ بنیں ۔